ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فاٹا، اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

جمعہ 28 اپریل 2017 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) محکمہ موسمیا ت نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فاٹا، اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کے مطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ڈی جی خان، ملتان، بالائی فاٹا، مالاکنڈ اور مکران ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیارہ بارش ڈی جی خان 11،پاراچنار07، کالام03، لسبیلہ 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :