جاتلاں‘ نہر اپر جہلم سے نوجوان کی لاش برآمد

اتوار 30 اپریل 2017 15:40

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) پولیس تھانہ افضل پور کی حدود میں نہر اپر جہلم میں تیرتی ہوئی ایک نوجوان مرد کی لاش برآمد ۔

(جاری ہے)

لاش کو تیرتے ہوئے دیکھ کر راہ گیروں نے پویس کو اطلاع دی، پولیس اور مقامی افراد نے نوجوان کی ڈیڈ باڈی نہر سے باہر نکال لی تا حال لاش کی کوئی شناخت نہ ہو سکی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ، نہر سے ملنے والی لاش کو دیکھ کر علاقے میں خوف پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ افضل کی حدود میں صبح سویرے نہر اپر جہلم میں تیرتی ہوئی ایک نوجوان کی لاش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس اور مقامی لوگ کثیر تعداد میں جمع ہو گے اور ڈیڈ باڈی کو نہر سے باہر نکال لیا ڈیڈ باڈی دیکھ کر عوام علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا نہر سے ملنے والی ڈیڈ باڈی کا تا حال ابھی کوئی معلوم نہیں ہو سکا پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی