منافع فنڈز حکومت کی صوابدید،اسے زکوة فنڈز سے جوڑنا درست نہیں، ، دینی مدارس کی مالی مدد سمیت زکوة فنڈز کا درست استعمال کرکے عوامی اعتمادبحال کر نا ہو گا، بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کو میڈیا کے زریعہ زکوة ادائیگی کی طرف راغب کر نا ہے،مقررین کا خطاب

بدھ 3 مئی 2017 17:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) محکمہ زکوة فنڈز کو بلاتحصیض مستحقین تک پہنچانے کیلئے تمام تر کاوشوںکو بروئے کار لائیں گے محکمہ زکوة کی آمدن کم اخراجات زیادہ ہونے کے باعث کم وسائل کے باوجود محکمہ مستحقین کی بھر پور مالی معاونت میں مصروف عمل ہے خرابیوں کی نشاندہی کے بغیر اصلاح کا عمل ممکن نہیں سیاسی عمل دخل کے باعث مستحقین زکوة کو نظر انداز کر دینے کا تاثر غلط بینک ملازمین آفیسران جن کا صارفین کو زکوة کی طرف متوجہ کرنا اولین ترجیح ہے جلد اجلاس بلا کر ان کی تربیت سازی کا عمل شروع کیا جائے گانظام زکوة میں علماء کا بنیادی کردار زکوة کی اہمیت اور اسلامی ریاستی نظام میں زکوة کی موجودگی میں صاحب نصاب کیلئے زکوة ادائیگی کا شرعی تکازہ علماء کرام رہنمائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار جمعرات کومحکمہ زکوة کے زیر اہتمام ایک سیمنار میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

محکمہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل جو کہ ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کریں گئے، ممبران زکوة صاحب حیثیت ہونے کے باعث اپنی زکوة بھی فنڈز میں جمع کروائیں، ملازمین زکوة بھی پے سکیل کے اعتبار سے اپنی تنخواہ سے زکوة دینے کے پا بند ہیں فی ماہ چیئر مین ضلع زکوة پانچ ہزار،چیئر مین حلقہ زکوة تین ہزار، ضلعی کمیٹی دو ہزار، حلقہ کمیٹی دو ہزار،ممبران کمیٹی ایک ہزار روپے فی کس بی این پروگرام میں جمع کروانے کے پا بند ہوں گئے، مقررین نے پرزور مطالبہ کیا کہ زکوة کی ادائیگی بارے آگاہی مہم میں تاجروں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو کہ عوام کو زکوة ادائیگی کی طرف راغب کر سکیں، تقریب میںسیکرٹری زکوة بشیر مغل ،چیف ایڈمنسٹریٹر راجہ ارشاد ،علامہ حمیدا لدین برکتی ،مولانا منظور الحسن ،ضلعی چیئرمین راجہ بشیر،چیئرمین ضلع نیلم عبدالحمید اعوان ،تاجر رہنما میر امتیاز اعوان سمیت علماء کرام ،سماجی سیاسی زعماء ،سول سوسائٹی اراکین نے شرکت کی ،مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی اعتماد اُٹھنے جانے کے باعث محکمہ زکوة مفلوج ہو کر رہ چکا ہے ،علماء کرام / خطباء، کو مدعو کیا جائے کہ وہ فرائض زکوة بارے جمع کئے خطابات میں موضوع پر مفصل روشنی ڈالیں پانچ سالہ بی این پی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے مستحقین زکوة کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر آئیں گی، اور نادار طلباء کو تعلیم سکالر شپ حاصل ہو سکیں گی،محکمہ زکوة کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینارکا مقصد عوام کو زکوة اور اس سے جڑے امور سے روشناس کروانا ہے۔

۔