محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشن گوئی

مالاکنڈ ،ْ ہزارہ ڈویژن ،ْبالائی فاٹا ،ْگلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 4 مئی 2017 14:05

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ ،ْ ہزارہ ڈویژن ،ْبالائی فاٹا ،ْگلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیرمیں 24، ایبٹ آباد 05، مالم جبہ 04، میرکھنی 03، دروش، چترال، سیدو شریف، لوئیر دیر 01، پارہ چنار 08،مری 02،گڑھی ڈوپٹہ 04، راولاکوٹ، مظفرآباد میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :