راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخوا ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

منگل 9 مئی 2017 13:52

راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخوا ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی اور وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مکران، کوئٹہ، قلات، لاڑکانہ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میرکھانی میں 14 ملی میٹر، دروش08، پٹن07، کالام06، دیر 04، چترا ل ایک، پارہ چنار 05، چکوال04 اور سکردو میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی