خورشید شاہ کا سرحدوں پر کشیدہ صورتحال پر فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
قومی سلامتی کا مسئلہ ہے‘ وزیراعظم بے فکر رہیں، گو نواز گو کے نعرے نہیں لگائیں گے‘ ڈان لیکس کا مسئلہ اور پھر اس پر ٹویٹ زہر قاتل‘ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی کو نہیں مانتی‘ ٹویٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کے تاثر کو رد کرتے ہیں‘ ڈان لیکس کے معاملے پر اصل ذمہ دار کو سامنے لانا ہوگا‘ پیپلز پارٹی اداروں میں الجھائو کے خلاف ہے‘ لوگ اندھے اور بہرے نہیں‘ نواز شریف حکومت کی پالیسیوں نے بجلی کا بحران پیدا کیا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کی پارلیمنٹ ہائو س میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 10 مئی 2017 16:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدی صورتحال سب سے اہم ہے ہمارے لوگ مردم شماری کے لئے سرحدی علاقوں میں گئے تو سرحد پار سے ان پر حملہ کیا گیا یہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر پر ہم پیچھے ہٹتے جارہے ہیں حکومت اس معاملے پر اب تک کیا کررہی ہے اور کیا کرچکی ہے ہمیں کچھ پتا نہیں ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو اس معاملے پر فوراً عوام کو اعتماد میں لیا جائے مطالبہ کرتا ہوں کہ سرحدی کشیدگی پر پارلیمنٹ کا فوری اجلاس بلایا جائے یقین دلاتا ہوں کہ گو نواز گو کے نعرے نہیں لگیں گے ۔
جس چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے اسے حکومت اہمیت نہیں دیتی۔ وزیراعظم نواز شریف کو اس صورتحال میں خود ایوان میں آنا چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے کو آسان نہ سمجھا جائے اس پر اتفاق رائے ہو ہی نہیں رہا یہ مسئلہ ملک کی سالمیت کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ نیوز لیکس کے مسئلے میں وزیراعظم ہائوس براہ راست ملوث ہے۔ ڈان لیکس کے حقیقی مجرم کو جب تک سزا نہیں ملے گی تب تک یہ مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کی بنائی گئی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے کیا یہ ممکن ہے کہ وہ بند کمرے میں وزیراعظم سے سوالات کرسکیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کسی ادارے کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آئینی حدود سے تجاوز کرے پیپلز پارٹی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹ کے ساتھ نہیں اداروںکے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم اداروں میں الجھائو کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قبل از وقت انتخابات نہ بھی ہ وں اس کے باوجود سینٹ انتخابات جیت جائیں گے۔ چیئرمین پیمرا کی طرف سے کی گئی باتیں بھی قابل توجہ ہیں حکومت لوڈشیڈنگ کی تمام ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ڈال رہی ہے حالانکہ لوگ اندھے اور بہرے نہیں نواز شریف حکومت کی پالیسیوں نے ملک میں بجلی کا بحران پیدا کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.