ڈیرہ مراد جمالی،شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ بلوچستان کے پچاس کروڑ کی اسکیموں پر غور وخوص کیا گیا

بدھ 10 مئی 2017 21:52

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) شہری ایکشن کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا اجلاس چیئرمین حافظ سیعد احمد بنگلزئی منعقد ہوا جس میں بی این پی کے غلام علی بلوچ جماعت اسلامی خاوند بخش مینگل مسلم لیگ (ن) خان جان بنگلزئی نیشنل پارٹی کے کامریڈ تاج بلوچ پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر کامریڈ نذیراحمد مستوئی ایپکا کے بابو حسین بخش جونیجو مولانا نواب الدین ڈومکی مولانا رستم نورانی فٹبال ایسویسی ایشن کے صدر غلام مصطفی بلوچ سمیت دیگر سیاسی سماجی اور یونین کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے پچاس کروڑ کی اسکیموں پر غور وخوص کیا گیا شرقی ڈیرہ مراد جمالی میں ڈھائی فٹ سیوریج تعمیر کرنے پر تعجب کا اظہار کیا گیا محکمہ مواصلات تعمیرات کی اسکیموں میں معیاری میڑیل کے استعمال پر زور دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حافظ سیعد احمد بنگلزئیپیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر کامریڈ نذیراحمد مستوئی غلام علی بلوچ کامریڈ تاج بلوچ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله خان زہری کی جانب سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرکی خوبصورتی کیلئے فراہم کردہ پچاس کروڑ قابل ستائش ہیںاب انتظامیہ پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اسکیموں میں معیاری میڑیل کے استعمال اور پی سی ون کے مطابق ٹھیکداروں سے کام لیا جائے اور کہاکہ شرقی ڈیرہ مراد جمالی گونجان آبادی اور شہر کا نصف علاقہ ہے جس میں ڈھائی فٹ سیوریج کا نالہ تعمیر کرنے پر تعجب ہے آفیسران کی غلط منصوبہ کی وجہ سے مستقبل میں یہ ڈھائی فٹ کا نالہ عوام کیلئے وبال جان بن جائے گا سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ گلیوں میں بہہ گا انہوں نے کمشنر نصیرآباد احمد عزیز تارڑ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر سے مطالبہ کیاکہ محکمہ مواصلات تعمیرات کی اسکیموں میں ناقص میڑیل کت استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے معیاری میڑیل کے استعمال پی سی ون کے مطابق سڑکیں تعمیر کی جائیںتاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :