مخالفین جھوٹ بولنے کے ماہر، ادب واحترام کے پاکستانی کلچر سے ناواقف ہیں ، وزیراعظم

ں بڑوں کے احترام اور چھوٹوں سے شفقت سے پیش نے کی روایت ہے، یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں ، ا ن کو رشتوں اور پیار کا کوئی تقدس نہیں، مخالفین الزام تراشی کرتے ہیں، ، مخالفین کا اپنی زبان پر کنٹرول نہیں رہتا ، انہیں نہیں پتہ کہ پاکستان میں بڑوں کے ادب اور چھوٹے سے شفقت اور خواتین سے احترام کا کلچر ہے، ان کے منہ سے کس طرح کے الفاظ نکلتے ہیں ان کو نہیں پتہ،میں چیچہ وطنی میں دھرنا دینے نہیں آیا بلکہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبے لیکر آیا ہوں،نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے صوبے میں پرانے سکول ، پرانے ہسپتال اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں،نوازشریف کاچیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب وزیراعظم کاچیچہ وطنی کو لاہور سے ملتان جانیو الے موٹروے سے ملانے ، چیچہ وطنی میں ویٹرنری یونیورسٹی کیمپس بنانے ، شہر کی تعمیر وترقی کیلئے 25کروڑ روپے ، سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25کروڑ روپے اور بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان ، چیچہ وطنی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو اپ گریڈ ، گرلز اور بوائز کے گورنمٹ ڈگری کالجز میں ایم اے کی کلاسز کا اجراء کیا جائے گا ، سوئی گیس کی فراہمی کا بھی اعلان

جمعرات 11 مئی 2017 19:40

مخالفین جھوٹ بولنے کے ماہر، ادب واحترام کے پاکستانی کلچر سے ناواقف ..
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ا ن کو پاکستان کی ثقافت اور روایات کاپتہ اور خیال نہیں، یہاں بڑوں کے احترام اور چھوٹوں سے شفقت سے پیش نے کی روایت ہے، یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں ، ا ن کو رشتوں اور پیار کا کوئی تقدس نہیں، مخالفین الزام تراشی کرتے ہیں، ، مخالفین کا اپنی زبان پر کنٹرول نہیں رہتا ، انہیں نہیں پتہ کہ پاکستان میں بڑوں کے ادب اور چھوٹے سے شفقت اور خواتین سے احترام کا کلچر ہے، ان کے منہ سے کس طرح کے الفاظ نکلتے ہیں ان کو نہیں پتہ،میں چیچہ وطنی میں دھرنا دینے نہیں آیا بلکہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبے لیکر آیا ہوں ، ہم صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ دھرنے دینے والوں کے صوبے میں بھی سڑکیں بنا رہے ہیں ، سندھ اور بلوچستان میں بھی ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کر رہے ہیں ، خیبرپختونخوا کے لوگ بھی حیران ہیں کہ پنجاب میں میٹرو بھی بن رہی ہے ، سٹرکیں بھی تعمیر ہو رہی ہیں ، بجلی کے کارخانے بھی لگ رہے ہیں جبکہ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے صوبے میں پرانے سکول ، پرانے ہسپتال اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں ،یوریا پہلے 1800کا ہوتا تھا آج 1400روپے کا ہے ، پہلے ڈی اے پی 4000روپے تھی اور آج 2500روپے کی ہے ، ٹیوب ویلوں کی بجلی کا ریٹ 18روپے یونٹ سے کم ہو کر 5روپے کا رہ گیا ہے، چیچہ وطنی کو لاہور سے ملتان جانیو الے موٹروے سے ملایا جائے گا ، چیچہ وطنی میں ویٹرنری یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جائے گا ، شہر کی تعمیر وترقی کیلئے 25کروڑ روپے ، سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25کروڑ روپے اور بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ لایا ہوں ، چیچہ وطنی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا ، گرلز اور بوائز کے گورنمٹ ڈگری کالجز میں ایم اے کی کلاسز کا اجراء کیا جائے گا ، یہاں سوئی گیس کی فراہمی کا بھی اعلان کرتا ہوں ،۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں چیچہ وطنی میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا جوش وخروش دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے ، یہاں کے عوام سے میرا پرانا تعلق ہے ، چیچہ وطنی کا نام پورے ملک میں گونج رہا ہے ، آپ سے محبت کا رشتہ بہت پرانا ہے ،آج آپ سے محبت کا رشتہ مزید مضبوط کرنے آیا ہوں ، یہاں کے عوام کو بھی مجھ سے محبت ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین الزام تراشی کرتے ہیں اور ان کے منہ سے کس طرح کے الفاظ نکلتے ہیں ان کو نہیں پتہ ،کہ پاکستان کا کلچر کس طرح کا ہے ، یہاں بڑوں کا احترام ہوتا ہے اور چھوٹوں سے پیار کا کلچر ہے جبکہ خواتین کا احترام کیا جاتا ہے ، ان کے جو منہ میں آتا کہہ دیتے ہیں ، اسی لئے پاکستان کے عوام ان کا ساتھ چھوڑتے چلے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی پانچ سال کے بعد عوام کو حساب دینا ہے اور تم بھی پانچ سال کے بعد اپنا حساب دو گے ، کے پی کے میں لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پنجاب میں میٹرو بن رہی ہیں ،پنجاب میں تیزی کیساتھ ترقی ہو رہی ہے ، بجلی کے بھی تیزی سے کارخانے لگ رہے ہیں مگر خیبرپختونخواز میں پھٹنے پرانے سکول ہیں ، وہاں اسپتالوں کی بھی کوئی حیثیت نہیں اور سڑکیں بھی ٹوٹی پھوٹی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج یہاں پر کسان بھائی بھی خوش ہیں ، یوریا پہلے 1800کا ہوتا تھا آج 1400روپے کا ہے ، پہلے ڈی اے پی 4000روپے تھی اور آج 2500روپے کی ہے ، ٹیوب ویلوں کی بجلی کا ریٹ 18روپے یونٹ سے کم ہو کر 5روپے کا رہ گیا ہے ۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ موٹر وے آپ کے قریب سے گزر رہا ہے آپ کے نمائندوں کی خواہش پر اس موٹروے کو چیچہ وطنی سے بھی ملائیں گے جس سے لاہور اور کراچی کے فاصلے انتہائی کم ہو جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج میں چیچہ وطنی میں دھرنا دینے نہیں آیا ، یہاں جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کیلئے نہیں بلکہ آپ لوگوں کی خدمت کیلئے آیا ہوں ، موٹروے سے یہاں کی زرعی مصنوعات چند گھنٹوں میں کراچی تک پہنچ جایا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف صاحب کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بنا رہے ہیں جس پر انہیں داد دینی چاہیے ، ملک میں جگہ جگہ بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں ، قادر آباد میں بہت بڑا بجلی کاکارخانہ لگ رہا ہے جس کا افتتاح اسی مہینے کریں گے ، 2018تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لئے چلی جائے گی ، اسے عوام کی خدمت کہتے ہیں ، بجلی سستی بھی ہوگی جس سے صارفین کو فائدہ ہوگا۔

محمد نوازشریف نے کہا کہ آپ کا نمائندہ نوازشریف آرام سے نہیں بیٹھا آپ کے لئے دن رات کام کرتا ہے ، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتم ہو رہا ہے ، دہشت گردوں کو ہم نے ڈھیر کردیا ہے ، دھرنے دینے والے کے صوبے میں بھی نوازشریف سڑکیں بنا رہا ہے ، شانگلہ ، ڈی آئی خان سمیت سندھ اور بلوچستان میں سڑکیں بنا رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہاں کے نمائندوں سے میری بہت محبت ہے ، چیچہ وطنی میں ہم ویٹرنری یورنیورسٹی کا کیمپس قائم کر رہے ہیں ، یہاں شہر کی تعمیر وترقی کیلئی25کروڑ روپے بھی لایا ہوں ، سڑکوں کی تعمیر کیلئے الگ سے 25کروڑ روپے لایا ہوں ، حلقہ162میں بجلی کیلئے 10کروڑ روپے لایا ہوں ،چیچہ وطنی ٹیکنینکل انسٹیٹیوٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا ، گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اور گرلز میں ایم اے کی کلاسز کے اجراء کا بھی اعلان کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے حلقہ,225 162,163اور226کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کا بھی اعلان کرتا ہوں ، میری بہنیں سوئی گیس آنے سے بہت خوش ہیں کہ انہیں روٹی بنانے میں آسانی ہوگی ، انشاء اللہ میں بہت جلد یہاں سوئی گیس کا سنگ بنیاد رکھنے دوبارہ آئوں گا جو کہہ رہا ہوں کر کے دکھائوں گا ۔