حکومت کو اپنی سویلین بالادستی کو قائم کرنا چاہئے‘ سینیٹر حافظ حمد الله

جمعہ 12 مئی 2017 15:28

حکومت کو اپنی سویلین بالادستی کو قائم کرنا چاہئے‘ سینیٹر حافظ حمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد الله نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی سویلین بالادستی کو قائم کرنا چاہئے‘ فوج کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ وہ حکومت کے ماتحت ہے‘ قانون کے اندر رہ کر اپنا کام کرے‘ ڈان لیکس کے معاملے کو زیادہ اچھالا گیا‘ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانی چاہئے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کسی بھی معاملے پر ٹکرائو کی حامی نہیں فوج کو یہ تسلیم کرنا ہے کہ وہ اصولی طور پر حکومت کے ماتحت ہے قانون کے اندر رہ کر اپنا کام کرے ماضی میں فوج اور سیاست دانوں کی لڑائی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں جس کی وجہ سے آدھا ملک اس لڑائی کی بھینٹ چڑھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس قومی سلامتی کا معاملہ ہے جبکہ ڈان لیکس کے حوالے سے معاملات حل ہوگئے ہیں اس حوالے سے حکومت کو اپنی سویلین بالادستی کو قائم کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے کو بے جا اچھالا گیا اس قسم کی باتیں تو تبصرہ نگار بھی ٹی وی کے مختلف پروگرام میں کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لاتے اس حوال سے میں نے تین مرتبہ ایوان بالا میں قرارداد جمع کروائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔