
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
بارش کا پانی بسوں کے اندر داخل ہونے کے باعث گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا
محمد علی
منگل 19 اگست 2025
20:31

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ گلشن معمار، واٹر پمپ، عائشہ منزل، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن ،گرومندر، لسبیلہ، صدر اور لیاقت آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی، نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے سبب شہر کی مرکزی سڑکوں کے ساتھ اندرونی گلیوں میں پانی جمع ہوگیا، گلشن حدید میں موسلادھار بارش سے گلیاں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ حسن سکوائر، نیپا چورنگی، ضیاء کالونی، گلشن شمیم، لیاقت آباد 10 نمبر، جیل چورنگی، کارساز، کورنگی اور ایکسپریس وے سمیت متعدد مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، بارش کے باعث سندھ ہائیکورٹ کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں اور سندھ سیکرٹریٹ میں پارکنگ شیڈ گرگیا، شیڈ کے نیچے پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 470 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہوگئی جس سے شہر کا 50 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا کیوں کہ کراچی کو 2100 میں سے صرف 1300 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے، جس کی وجہ سے بلدیہ، بن قاسم، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، اورنگی، سرجانی، ایف بی ایریا، لیاقت آباد، شاہ فیصل، گلبہار، گولیمار، نصرت بھٹو کالونی، پی ای سی ایچ ایس، نارتھ کراچی اور یوسف گوٹھ میں بجلی بند ہوگئی جب کہ نیو کراچی، گلستان جوہر، بن قاسم، نارتھ ناظم آباد، پیپلزکالونی، اورنگی، میٹروول، سائٹ، لانڈھی اور پاک کالونی کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔ صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں۔ جبکہ سندھ حکومت نے بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کل کراچی میں نجی اور سرکاری سکول بند رہیں گے،کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، سڑکوں پر پانی موجود ہے، کچھ وقت لگے گا اور پانی نکل جائے گا۔شہریوں کی پریشانی کا احساس ہے۔مزید اہم خبریں
-
امیر بالاج قتل کیس؛ ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب
-
اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونا شرمندگی کا باعث ہے.چیف الیکشن کمشنر
-
بھارت کے لیے برٹش ویزا قوانین میں کوئی نرمی نہیں، اسٹارمر
-
سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی
-
پیپلز پارٹی کا حکومت کی ہر قانون سازی پر اثر انداز ہونے کا فیصلہ
-
میں نے مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا،الیکشن میں مقابلے کا چیلنج دیا ہے. شرجیل میمن
-
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
پابندی ختم‘ گھریلو گیس کنکشن کیسے لگے گا؟ ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ تفصیلات جاری
-
سپیکر قومی اسمبلی کا ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شہدا کو خراج عقیدت
-
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا اورکزئی آپریشن میں فوجی افسران و اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار،دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بڑھتے اختلافات‘شہبازشریف نے نون لیگی راہنماﺅں کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.