اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک میں اسلام تلوار یا جنگ سے نہیں تاجروں کے کردار سے پھیلا ، وفاقی وزیر
منگل 19 اگست 2025 23:02
(جاری ہے)
مقررین کانے کہا کہ یہ کتاب امن، برداشت اور بھائی چارے کا پیغام اجاگر کرتی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست کی بنیاد فتوحات پر نہیں بلکہ سماجی انصاف پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک میں اسلام تلوار یا جنگ سے نہیں بلکہ تاجروں کے کردار سے پھیلا۔ نائن الیون کے بعد امریکہ میں بنائی گئی ایک دستاویزی فلم میں بھی اسلامی ریاست کا اصل ماڈل سماجی انصاف کو قرار دیا گیا۔ احسن اقبال کے مطابق ریاست مدینہ میں سماجی انصاف وہ قوت تھی جس نے لوگوں کو مقناطیس کی طرح اپنی طرف کھینچا۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور شہریت کا معاہدہ ہی معاشرے کی بنیاد ہے اور اسلام میں ریاست کا تصور انصاف سے جدا نہیں ہوسکتا، اگر کسی ریاست میں بنیادی انسانی حقوق نہ ہوں تو وہ ریاست خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ہو تو ہم آواز بلند کرتے ہیں، لیکن اگر اپنے ملک میں زیادتی ہو تو خاموشی کیوں اختیار کی جاتی ہی وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو غیر محفوظ سمجھنا دو قومی نظریے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کا تصور قائداعظم اور علامہ اقبال کی ریاست تھا اور ہمیں میثاق مدینہ جیسے ماڈل کی طرف بڑھنا ہوگا۔چیئرمین رحمت للعالمین اتھارٹی خورشید احمد ندیم نے کہا کہ قائداعظم کی 11 اگست کی تقریر میثاق مدینہ کا عکس تھی جس میں پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرح اقلیتوں کے لیے پناہ گاہ قرار دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ پاکستان جتنا اسلامی ریاست بنے گا، وہ اتنا ہی محفوظ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کا منشور ہی یہی ہے کہ رحمت سب کے لیے ہے۔خورشید ندیم نے کہا کہ بدقسمتی سے انتہا پسندی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ احسن اقبال جیسے رہنما پر گولی چلائی گئی جن کی والدہ ناموس رسالت کی تحریک میں پیش پیش تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ انتہا پسندی کو صرف بیانیے سے ہی روکا جا سکتا ہے۔وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا کہ تعلیم ہی معاشرتی ہم آہنگی اور مساوات کی ضمانت ہے اور خواتین و اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ وزیر مملکت برائے مذہبی و اقلیتی امور کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق آئین کے مطابق محفوظ ہیں اور ملک کی ترقی میں سب مذاہب برابر کے شریک ہیں۔مقررین نے کہا کہ پاکستان میں برداشت، بھائی چارہ اور امن کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق مذہبی آزادی اور ہم آہنگی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، کیونکہ تمام مذاہب کا احترام آئین پاکستان کا بنیادی اصول ہے۔مزید اہم خبریں
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم، محسن نقوی ،وفاقی کابینہ مدنی مسجد کی بے حرمتی ،قرآن پاک کو شہید کرنے کے ذمہ دار ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی
-
رواں سال پنجاب بھر میں 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ،وزیرمملکت داخلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.