Live Updates

فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا

عمران خان کی فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم دم توڑ چکی ہے، پی ٹی آئی کی مقبولیت کو بہت زیادہ دھچکا لگا ہے،عمران خان جیل میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی وجہ سے ہیں۔وفاقی وزیر مصدق ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 اگست 2025 23:24

فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اگست 2025ء )وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا،عمران خان کی فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم دم توڑ چکی ہے، پی ٹی آئی کی مقبولیت کو بہت زیادہ دھچکا لگا ہے،عمران خان جیل میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث بادل برستا نہیں بلکہ پھٹ پڑتا ہے، جہاں پر بادل ہوتا ہے وہیں پر پھٹ کر سارا بادل کا پانی گر جاتا ہے، پہاڑی علاقوں میں پانی بہتا ہے اور تباہی مچا دیتا ہے، کچھ سال قبل سندھ میں بادل پھٹا تو وہاں کئی روز تک کھڑا رہا۔

(جاری ہے)

دنیا کے 8 ممالک70فیصد کاربن پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں، ہونا یہ چاہیے جو ممالک تباہی پھیلا رہے ہیں وہ متاثرہ ممالک میں سرمایہ کاری کریں، لیکن بدقسمتی یہی سات آٹھ ممالک دنیا کی 85فیصد گرین فنانسنگ بھی لے رہے ہیں، تباہی بھی پھیلا رہے ہیں اور گرین فنانسنگ بھی لے رہے ہیں، 15فیصد فنڈز باقی ساری دنیا کے ممالک کو ملتے ہیں۔ یہ ایک دوغلا پن ہے، تباہی کاری کوئی اور کررہا ہے جبکہ تباہ کوئی اور ہورہا ہے۔

ماضی میں دنیا نے امداد کا اعلان کیا لیکن پاکستان کو صفر فیصد فنڈز ملے۔ کلاؤڈ برسٹ پاکستان میں ہی نہیں ٹیکساس میں بھی ہوا ۔ مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو بہت زیادہ دھچکا لگا ہے، فوج کیخلاف جو زبان استعمال کی جاتی تھی وہ استعمال نہیں ہورہی، یہ زبان خوف کی وجہ سے نہیں استعمال ہونا رکی، بلکہ جنگ کی وجہ سے رک گئی ہے، میں باہر گیا تو لوگ احتجاج بھی کردیتے ہیں لیکن اس بار کہیں ایسا نہیں ہوا۔

جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کی عزت اور وقار بلند ہوا ہے، فوج کا وقار قومی اور بین الاقوامی سطح پر بلند ہونے سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا۔عمران خان کی فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم دم توڑ چکی ہے۔عمران خان جیل میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی وجہ سے ہیں، وہ اکاؤنٹ نمبر بھی سامنے آچکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات