این ٹی ایس ،پبلک سروس کمیشن کا قیام گڈگورنس کی بحالی موجودہ حکومت کے اہم کارنامے ہیں ‘وزیراعظم فاروق حیدرخان کی قیادت میں موجودہ حکومت درست سمت بڑھ رہی ہے

مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر کے مرکزی راہنماء ورکن اسمبلی حافظ احمدرضا قادری کی بات چیت

جمعہ 12 مئی 2017 23:50

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) سابق وزیرٹرانسپورٹ مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر کے مرکزی راہنماء ورکن اسمبلی حافظ احمدرضا قادری نے کہا کہ این ٹی ایس ،پبلک سروس کمیشن کا قیام گڈگورنس کی بحالی موجودہ حکومت کے اہم کارنامے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں موجودہ حکومت درست سمت بڑھ رہی ہے انشاء اللہ پانچ سالہ دور میں آزادکشمیر کو مثالی خطہ بنا دیں گے آزادکشمیر بھر کے مسائل سے وزیراعظم بخوبی آگاہ ہیں مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات کریں گئے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضہ کی بھر پور مزمت کرتا ہے اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور تسلیم شدہ حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا بھرپور کر دارادا کریں ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کالے قوانین پر امن شہریوں پر تشدد، گرفتاریوں اور پیلٹ گن کے ذریعے پرامن مظاہرین کو بصارت سے محروم کرنے کی انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ہندوستان کو ان جابرانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے روکیں ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمان آبادی کے تناسب کو بدلنے کے لئے غیر ریاستی افراد کی آبادکاری کے منصوبے کے پر زور مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتاہے بھارتی افواج کی طرف سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں آزادکشمیر کے سرحدی علاقہ جات میں بلااشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور بھار ت کے بار بار اس اقدام کو خطہ کا امن خراب کرنے کی ساز ش قرار دیاہے حکومت پاکستان، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کا بھر پور ساتھ دیاوزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ اور دیگر قومی او ر عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی خواہشات کے مطابق موقف پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے ملک پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے کر دار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور شہداء وطن کو خراج تحسین پیش کرتا ہے عظیم حریت پسند راہنما سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو حکومت کی اولین ترجیح مقرر کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے پاکستان کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے بھر پور اور جاندار کردار ادا کریں۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :