گڑھی دوپٹہ بازار میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں،تجاوزات کی بھرمار‘ عوام کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 12 مئی 2017 23:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء)گڑھی دوپٹہ بازار میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں،تجاوزات کی بھرمار،مہنگائی کا جن بے قابو،انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ بازار میں ٹرانسپورٹر نے اپنی مرضی سے غیر قانونی اڈے قائم کر رکھے ہیں جس باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گڑھی دوپٹہ میں ٹریفک پولیس بے اختیار ہونے کے باعث بے ہنگم ٹریفک نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے گڑھی دوپٹہ میں مہنگائی کا جن بھی انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے جس باعث عوام دن دیہاڑے لٹنے پر مجبور ہیں۔