سازش اور افواہیںوزیر اعظم فاروق حیدر کو ترقی خوشحالی اور قانون و انصاف کے قیام کے ویژن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی

مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کے جوائنٹ سیکرٹری پرویز خان درانی کی بات چیت

جمعہ 12 مئی 2017 23:50

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کے جائنٹ سیکرٹری پرویز خان درانی نے کہا ہے کہا ہے کہ سازش اور افواہیںقائد کشمیر صدر مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو ان کے ترقی خوشحالی اور قانون و انصاف کے قیام کے ویژن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی ریاست کے اندر بہت سے ایسے افراد تکلیف ہو گئی ہے جو کرپشن اور لوٹ مار سے لت پت ہیں وہ وزیر اعظم کے کرپشن فری معاشرے کے قیام سے خوف زدہ ہیں وہ جاتے ہیں اگر ریاست کے اندر احتسابی عمل شروع ہو گیا تو وی کسی صورت نہیں بچ سکتے اس لئے وہ ریاست کے اندر سازشیں پھیلا رہے ہیں پرویز خان درانی نے کہا ریاست کے اندر پہلی بار ایک مربوط تعمیروترقی کا عمل شروع ہے جسے کارکنان مسلم لیگ (ن) کسی بھی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گئے اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ریاست میں ترقی کے ہیرو ہوں گئے پرویز درانی نے کہا ہے کارکنان پہلے کی طرح راجہ فاروق حیدرخان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں پر شور شرابا کرنے والے جیالے یہ بتائیں کہانہوں نے پانچ سالوں میں کس طرح تبادلوں کے زریعہ ملازمین اساتذہ کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا تھا مسلم لیگ (ن) نے تمام تبادلے عرصہ قیام اور بہتر انتظامی امور کے تحت کئے ہیں اس میں کہیں بھی سیاسی رنگ نہیں نظر آتاپیپلز پارٹی کے پاس اب عوام سے رابطے کا کوئی زریعہ نہیں گزشتہ پانچ سالوں میں ریاست اور ریاست کے عوام ک جو حشر پیپلز پارٹی نے کیا وہ عوام کبھی بھلا نہیں سکتے پپرویز خان درانی نے مزیدکہا کہ ہٹیاں بالا مین ترقیاتی عمل موثر انداز مین شروعہے وزیراعظم کی ہدیات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سختی نگرانی جاری ہے اس وقت تک کسی ایسے منصوبہ کی ادائیگی نہین کی گئی جہاں کام معیار کے مطابق نہیں ہوا پیپلز پارٹی کے دور میں فنڈز تو ملے لیکن آج تک یہ پتا نہیں چلا کہ ان فنڈزکو کہا استعمال کیا گیا ہے فائلوں کے منہ تو بھرتے رہے جیالا دور میں مگر زمین پر اس کا کوئی وجود نہیں انشاء اللہ مسلم لیگ اپنے پانچ سال مکمل کر کے یہ بتائے گی کہ اس کی تعمیروترقی مثالی ہے