امن کمیٹی سہنسہ اینٹی کے وفد کی چیئرمین احتساب بیورو سے سہنسہ ریسٹ ہاؤس میں ملاقات

ہفتہ 13 مئی 2017 19:14

سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) امن کمیٹی سہنسہ اینٹی کے وفد کی چیئرمین احتساب بیورو سے سہنسہ ریسٹ ہاؤس میں ملاقات۔

(جاری ہے)

وفد میں آصف راجہ ، صدر امن کمیٹی جنرل سیکرٹری شمریز خان سید ایاز حسین شاہ ،سردار قذافی اور دیگر شامل تھے دوران ملاقات بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات کی گئی جس پر چیئر مین احتساب بیورو نے گرڈ زسٹیشن کو شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے پھر سہنسہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں سہولیات ہونے کے باوجود سہولیات فراہم نہ کرنے اور ڈاکٹرز کی قلت کے حوالے سے بات کی جس پر چیئر مین احتساب بیورو نے ڈی ایچ او سے بات کی اور ایم ایس ڈاکٹر طارق کو فل فور طلب کر لیا اور ایک ہفتے میں معاملات حل کرنے کا حکم دیااور کہا کہ چائلڈ سپیشلسٹ اور سرجن اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہو ں گے پھر امن کمیٹی کے وفد نے لوکل گورنمنٹ اور کشمیر کونسل کی سکیموں کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے جس پر چیئرمین احتساب بیورو نے پراجیکٹ منیجر راجہ امجد کو طلب کیا گیا اور حکم دیا گیا کہ کمیٹی کے متعلقہ سکیمیں اور انکی تفصیل امن کمیٹی کو دی جائیں اور انکی کاپی چیئر مین احتساب بیورو کو بھی دی جائیںجب کشمیر کونسل کی سکیموں کے حوالے سے بات کی گئی تو چیئرمین احتساب بیورو نے کہا کہ کشمیر کونسل کی سکیموں کے حوالے سے میں بے بس ہوں اس حوالے سے چیئرمین احتساب بیورو نے خط لکھا جس کے جواب میں کشمیر کونسل نے لکھا کہ کشمیر کونسل احتساب بیورو کے ماتحت نہیں ہے ۔