کتب بینی علم کے حصول کا اصل نمونہ ہے کتاب کی اہمیت و افادیت کبھی ختم نہیں ہوئی ‘ سینوں میں پہنچنے ولا علم کتاب کے مرہون منت ہے‘ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا اہم راز کتب بینی اور کتب دوستی کا نتیجہ ہے

کمشنر میرپور سردار ظفر محمود خان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 مئی 2017 19:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) کمشنر میرپور سردار ظفر محمود خان نے کہا ہے کہ کتب بینی علم کے حصول کا اصل نمونہ ہے کتاب کی اہمیت و افادیت کبھی ختم نہیں ہوئی ۔ سینوں میں پہنچنے ولا علم کتاب کے مرہون منت ہے ۔ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا اہم راز کتب بینی اور کتب دوستی کا نتیجہ ہے ‘کتب بینی کی طرف رجحان پیدا کرنیوالے کی فکر و دعوت نئی نسل کو کتاب کی طرف مائل کرنے کی اہم کوش ہے ۔

میاں محمد بخش لائبریری میں کتب کی کمی پورا کریں گے اس سلسلہ میں مخیر حضرات کے ذریعے بھی کتب لائبریری میں رکھوائی جائیں گی ۔ لائبریری میں دیگر کتب کے علاوہ نصاب کی کتب بھی ہونی چائیے تاکہ طلباء و طالبات اپنے پرانے زمانے کی نصاب کی کتب بھی لائبریریوںمیں دیکھ سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں محمد بخش لائبریری میں کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

قبل ازیں کمشنر میرپور ڈویژن سردار ظفر محمود خان نے دو روزہ کتاب میلہ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈائریکٹر میاں محمد بخش لائبریری پروفیسر قاضی محمد زبیر ، ڈی پی آئی کالجز محترمہ پروفیسر انجم افشاں نقوی ، ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ کمشنر میرپور ڈویژن نے کتاب میلہ کا دورہ کیا اور لگائے گے سٹالوں کا معائنہ کیا ۔

میاں محمد بخش لائبریری کے زیر اہتمام اس کتاب میلہ میں آدھی قیمتوں پر یہ کتب دستیاب ہیں ۔ کتاب میلہ میں مختلف سکولوں کالجوں کے طلباء و طالبات ، اساتذہ سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر میرپور ڈویژن سردار ظفر محمود خان نے کہا کہ موجودہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں لوگوں نے کتب بینی کی طرف توجہ کم کر دی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ علم کتابوں کے اندر ہے علم کے فروغ میں کتب بینی کا جو کردار ہے اس کی اہمیت و افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور کتب کی جگہ او ر کوئی نہیں لے سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ میاں محمد بخش لائبریری کے ڈائریکٹرپروفیسر قاضی محمد زبیر نے چھٹیوں سے قبل کتاب میلہ لگا کر طلباء و طالبات کو چھٹیوں میں کتب بینی کی طرف مائل کرنے کی جو کوشش کی ہے اس سے یقینا ہمارے طلباء و طالبات اور اساتذہ استفادہ حاصل کریں گے اور موسم گرما کی چھٹیوں میں وہ نصاب کی کتب کے ساتھ ساتھ دیگر کتب بھی پڑھنے کا بھی انھیں موقع ملے گا ۔ انھوں نے کتاب میلہ کو خوش آئندہ قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :