کرک‘ چونترہ میں ژالہ باری سے تباہی ‘علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر مالی امداد کا مطالبہ

پیر 15 مئی 2017 12:05

کرک‘ چونترہ میں ژالہ باری سے تباہی ‘علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر مالی ..
کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) علاقہ چونترہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی ، لاکھوں روپے کی سبزی ، باغات ، درختوں اور پودوں کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

ژالہ باری نے حکیم خیل ، سرٹ خیل ، ڈب بیگو خیل سمیت مختلف علاقوں میں واقع سبزی باغات اور پھلوں کے باغات ، پودوں کی نرسریاں تباہ کرکے بڑے پیمانے پر نقصان کیا ہے علاقہ چونترہ کے مختلف زمینداروں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، چیف سیکرٹری ، کمشنر کوہاٹ ، ڈپٹی کمشنر کرک ، چیف فارسٹ آفیسر سے مذکورہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :