اسلام آباد ،فرزانہ ناز کی ناگہانی موت پر ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان کا اظہار تعزیت

ان کے بچوں کے لیے اکادمی کی طرف سے یکمشت مالی امداد کی گئی

پیر 15 مئی 2017 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) فرزانہ ناز کی ناگہانی موت پر ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے دلی دکھ کا اظہار کیااور فوری طور پر ان کے بچوں کے لیے اکادمی کی طرف سے یکمشت مالی امداد کی گئی۔

(جاری ہے)

ایک ادیبہ اور شاعرہ ہونے کے ناطے اُن کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اکادمی ادبیات پاکستان نے فرزانہ ناز کے بچوں کے لیے ماہانہ اعزازیہ کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اکادمی ادبیات پاکستان،اعزازیہ کا چیک جاری کرنے کے سلسلے میں فرزانہ ناز کے خاوند سے رابطے میںہے اور ان کی طرف سے ضروری کاغذات موصول ہوتے ہی بچوں کے لیے وظیفہ جاری کردیا جائے گا۔ ۔۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :