آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان فاٹا ،ْ کشمیر ،ْ گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

منگل 16 مئی 2017 16:26

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان فاٹا ،ْ کشمیر ،ْ گلگت بلتستان اور اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،ڑوب، قلات، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ، سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق اگلے دوروز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، ڑوب، ڈی جی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، کوئٹہ، قلات ڈویژن، فاٹا اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیزہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں26، کوٹلی24، مظفر آباد10، گڑھی دوپٹہ03، مالم جبہ16، پاراچنار13، چراٹ10، کوہاٹ05، کالام04، پشاور (ائیرپورٹ04، سٹی02)، دیر، سیدوشریف، بالاکوٹ02، دروش01، ڈی جی خان05، سرگودھا (ائیرپورٹ04، سٹی02)، چکوال03، بارکھان02، خضدار، کوئٹہ (سمنگلی)01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :