سپر کبڈی لیگ کے تھیم سونگ کے ویڈیو ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم

منگل 16 مئی 2017 19:25

سپر کبڈی لیگ کے تھیم سونگ کے ویڈیو ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان کی پہلی بین الاقوامی کبڈی لیگ سپر کبڈی لیگ کے تھیم سونگ کے ویڈیو ٹریلر کو ریلیز کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویورز نے تھیم سونگ کو کبڈی کا جنون نوجوانوں میں بیدار کرنے کے لئے ایک اچھی کاوش قرار دیا ہے۔ گانے میں ایک نوجوان کی کبڈی سے لگائو کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے جسے مختلف ڈیپارٹمنٹس نے نظر انداز کیا تاہم وہ ہمت نہ ہارا اور کبڈی ٹیلنٹ ہنٹ تک پہنچ گیا۔

کبڈی سپر اسٹار بننا اس کا ایک خواب ہے۔ اسٹرابری اسپورٹس مینجمنٹ کے سی ای او، حیدر علی دائود خان نے کہا کہ ملک کی پہلی بین الاقوامی کبڈی لیگ سپر کبڈی لیگ کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں سوفٹ امیج بحال ہوگا، ریسلنگ، کبڈی اور والی بال کے لیگز سے ملک میں اسپورٹس کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تھیم سونگ نئی نسل میں کبڈی سے لگائو کا جنون بیدار کرنے کا سبب بنے گا، سونگ میں بہترین لیرکس استعمال کی گئیں ہیں۔

میڈیٹیشن پروڈکشن کے عماد اظہر نے کہا کہ سونگ کی تیاری میں دل سے محنت کی ہے جس میں وطن سے محبت، ایمان، دلیری اور ہمدردی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹرابیری اسپورٹس مینجمنٹ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اپنے تمام وسائل استعمال کرے گا اور گراس روٹ لیول پر نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :