ڈپٹی کمشنرانصریعقوب کی زیرصدارت ضلع میرپور میں چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری کی پراگرس کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

منگل 16 مئی 2017 22:49

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) ضلع میرپور میں چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری کی پراگرس کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنرانصریعقوب کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی مرزازاہد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ طاہر خالق، ڈی ای او مردانہ راجہ راشد تراب، ڈی ای او زنانہ، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک،نائب تحصیلدار محمود سمیت دیگرممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع میرپورمیں مردم شماری اور خانہ شماری کے کام کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیاگیا۔ ڈپٹی کمشنرانصریعقوب نے شرکاء میٹنگ کو ہدایت کی کہ وہ مردم شماری اور خانہ شماری کے کام کو20 مئی تک مکمل کریں تاکہ اگلے تین چار دنوں میں اس کی پڑتال کی جاسکے۔ شرکاء میٹنگ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایاکہ ضلع میرپورمیں جاری مردم شماری اورخانہ شماری کاکام نہایت ہی احسن طریقے سے ہورہاہے۔ شمارکنندگان قومی ذمہ داری کے تحت احسن طریقے سے اپنے فرائض منصبی پوری ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ پاک فوج ، پولیس سمیت دیگرمحکموں کابھی بھرپورتعاون حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :