آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے نومنتخب عہدیداران کی کامیابی کے بعد اظہار تشکر ریلی کا انعقاد

منگل 16 مئی 2017 22:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے نومنتخب عہدیداران کی کامیابی کے بعد اظہار تشکر ریلی چوک شہیداں میں جلسہ عام کی شکل اختیار کریگی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران اور مرکزی قائدین اساتذہ چوہدری منیر ناز سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ، سعید عالم چوہدری ضلعی صدر ، راجہ عبدالرزاق مرکزی رہنماء ، اسحق چوہان سینئر نائب صدر ، نذیر شاہین ضلعی صدر بھمبر ، لیاقت علی جوشی تحصیل صدر بھمبر ، قاری حفیظ الرحمن مرکزی قائد ، راجہ ظفر حسین سابق رہنماء ، چوہدری عبدالخالق تحصیل صدر ڈڈیال ، اورنگزیب چوہدری تحصیل صدر میرپور ، احمد فراز تحصیل جنرل سیکرٹری میرپور ، قاری عبدالرحیم ، حاجی عبدالغفور ، تحصیل صدر سماہنی ، سخاوت غوری ، عبدالکریم نائب صدر ، چوہدری امین مرکزی نائب صدر ، راجہ طارق پرویز سابق ڈیژن صدر میرپور ، چوہدری اشتیاق سابق ڈویژن صدر میرپور ، چوہدری بشارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ، راجہ آفتاب گل ، خضر رحمن راجہ سابق نائب صدر، راجہ منیر ، ظہیر شہزاد بٹ، پریس سیکرٹری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے حقوق عزت و وقار کے اضافہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

اساتذہ کے ساتھ کسی بھی بیوروکریٹ کو ظلم نہیں دینگے آمدہ بجٹ میں حکومت وقت مہنگائی کے تناسب سے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرئے اساتذہ کے انتقامی تبادلے بند کیے جائیںمیرٹ اور سنیارٹی کو پامال نہ کیاجائے ۔ خواتین اساتذہ کو ان کے گھروں کے قریب تعینات کیاجائے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ آزادکشمیر کی 35سالہ تاریخ کا اہم واقع ہے کہ تمام اساتذہ کی تنظیمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اساتذہ کے حقوق کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں جس پر مرکزی اور ضلعی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی عزت وقار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ استاد کا معاشرے میں بلند مقام کیلئے تعلیمی و تدریسی ماحول کو سازگار بنا کر اسے ترقی کی منازل کو طے کرنا ہوگا۔ تمام تر اختلافات کو بھلا کر ہمیں یک جان جدوجہد کرنا ہوگی ریلی سے قبل رو پیال ہوٹل میں اساتذہ کی طویل مشاورتی میٹنگ ہوئی جس میں اساتذہ کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ اختتام پر اتحاد عالم اسلام ، استحکام پاکستان ، تحریک آزادی کشمیر ، خطہ کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی تلاوت کی سعادت قاری نعیم ، ہدیہ نعت نورا لامین نے پیش کیا۔