بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

بدھ 17 مئی 2017 11:44

بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستورگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت چکوال ،سیالکوٹ، قصور، سرگودھا ، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، ژوب، مکران اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش قصورمیں17، سرگودھا میں08 اور پنجگورمیں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 44 اورلاڑکانہ وچھور 43 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستورگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :