(ن)لیگ کی حکومت اپنے تعمیروترقی کے ویژن پرعمل پیراہے،راجہ مقصود احمد

راجہ محمدفاروق حیدرکی قیادت میں پانچ سال ہ دورحکومت میں آزادکشمیرکانقشہ بدل دینگے، سابق ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی

بدھ 17 مئی 2017 20:29

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) سابق ممبرآزادجموںوکشمیرقانون ساز اسمبلی وضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ مقصود احمدخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے تعمیروترقی کے ویژن پرعمل پیراہے۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں پانچ سال ہ دورحکومت میں آزادکشمیرکانقشہ بدل دینگے۔ ن لیگ تعمیروترقی کے سنگ میل عبورکرے گی۔

لوڈشیڈنگ کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ سڑکات، بجلی، پانی، صحت سمیت دیگرسہولیات خطہ کے کونے کونے میں زمین پر نظرآئیں گی۔ سابقہ دورحکومت میں ترقیاتی منصوبہ جات زمین پر نظرآنے کی بجائے فائلوں تک محدود رتھے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے مسلم لیگ ن کے عہدیداران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ راجہ مقصود احمدخان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی گڈگورننس، میرٹ ، انصاف کی فراہمی کویقینی بنایا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ انتخابات میں کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کرکے پورے کریں گے اور عوام کو ہرممکن ریلیف دیں گے۔ حکومت نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میںفری ایمرجنسی سروسز فراہم کردیں ہیں اگلے مرحلے میں تحصیل سطح پربھی سہولیات فراہم ہونگی۔ سڑکات، پانی، بجلی ،صحت سمیت دیگرسہولیات بلاتخصیص ترجیح بنیادوں پرعوام کو بہم پہنچا رہے ہیں۔ بلاتفریق ہرحلقہ میں ساڑھے چار چارکروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینا حکومت کا احسن اقدام ہے۔ عوام نے مسلم لیگ ن پر جس اعتماد کااظہارانتخابات میں کیاتھا ان کی توقعات پرپورااتریں گے۔

متعلقہ عنوان :