مئی کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان

پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا علاقوں میں چاند واضح دکھائی دے گا ، محکمہ موسمیات

جمعہ 19 مئی 2017 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) 27 مئی کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان، پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار کو ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے غلام رسول نے بتایا کہ 26 مئی کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے جبکہ 27 مئی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کے فوری امکانات ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں مطلع آبرآلود نہیں ہو گا پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مغربی علاقوں میں موسم صاف اور خشک ہو گا ان علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر واضح نظر آئے گا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :