آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا،محکمہ موسمیات

ڈی جی خان، قلات،کوئٹہ، ژوب، لاڑکانہ، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ، اسلا م آباد، فاٹا اور کشمیر میں بارش کا امکان

منگل 23 مئی 2017 13:35

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا،محکمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ڈی جی خان، قلات،کوئٹہ، ژوب، لاڑکانہ، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلا م آباد،بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم راولپنڈی ،قلات، مکران ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مری 12، لسبیلہ08، خضدار02، راولاکوٹ 04، گڑھی دوپٹہ 02، مظفرآباد میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دالبندین46، نوکنڈی45، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد، سکرنڈ43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :