وزارت خزانہ کا اعتراض- پلاننگ کمیشن کے سالانہ پلان کی لانچنگ منسوح
میاں محمد ندیم بدھ 24 مئی 2017 15:36
(جاری ہے)
وزارت منصوبہ بندی نے چوبیس مئی کو سالانہ پلان جاری کرنے کا اعلان کررکھا تھا تاہم وزارت خزانہ نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے روکنے کی درخواست کی-تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سالانہ ترقیاتی پلان 2018-2017 لانچ کرنا چاہتے تھے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق دار نے کہا ہے کہ سالانہ پلان اقتصادی سروے جاری کرنے سے پہلے سامنے نہ لایا جائے۔
سالانہ پلان میں رواں مالی سال کےاعدادوشماراور اقتصادی جائزہ بھی شامل ہیں۔وزارت خزانہ نے اعتراض کیا کہ سالانہ پلان کے اجراءسے اقتصادی سروے کی لانچنگ بے معنی ہوجائے گی۔سالانہ پلان میں پی ایس ڈی پی کے اعداد وشمار بھی شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی مجموعی بجٹ کا حصہ ہوتاہے۔ مجموعی بجٹ کی منظوری پارلیمنٹ سے ہونا ہوتی ہے۔وزارت منصوبہ بندی وترقی کے مطابق قومی اقتصادی کونسل ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.