محکمہ جنگلات کانفرنس نے 2دن کی کانفرنس پر60 لاکھ روپے اڑا دیئے

بدھ 24 مئی 2017 19:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) محکمہ جنگلات آزادکشمیرکی پھرتیاں ،ْدودِن کی کانفرنس پر 60لاکھ روپے اُڑا لیا جبکہ آزادکشمیر میں مالی بحران کے باعث سینکڑوں ملازمین سڑکوں پر احتجاج کرنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی جانب سے وزیر جنگلات نے دارلحکومت مظفرآبادمیں ایک کانفرنس کااتمام کیا جس میں خرچے کی مدد میں 60 لاکھ روپے نکلے گے جبکہ دو روز کے لے نیلم ویو ہوٹل بک کیا گیا ،ذرائع کے مطابق اخراجات 15سے 20لاکھ کی لاگت آئی اب باقی رقم کہاں گی اس کا کوئی علم نہیں کانفرنس کے اخراجات کے لے افسرانوں سے چندہ بھی لیا گیا جہاں انہوں نے اپنا خسارہ پورا کرنے کے لے چھوٹے ملازمین کی گردنوں پر چھری پھری گی ایک طرف وزیراعظم آزادکشمیر کرپشن کے خاتمہ کے دعوے کرتے وہاں ان کی کابینہ میں شامل اراکین کرپشن کے ریکارڈ قاہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں جو گوڈگورنس کی دھجیاں بکھریاں جارہا جو کہ سوالیہ نشان ہیں