باغ میں یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ‘ تقریبات کا انعقاد

اتوار 28 مئی 2017 16:50

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) صدر پاکستان مسلم لیگ ن ووزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی کال پر باغ میں بھی یوم تکبیر انتہائی جوش وخروش اور اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں 14اگست یوم آزادی کے بعد 28 مئی یوم تکبیربڑا قومی دن ہے بھارت نی5ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو للکارا تھا اور پاکستان ہو دنیا کی صفہ ہستی سے مٹانا چاہتا تھا لیکن اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عالمی دبائو پیش کشوں کے باوجود کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور پاکستان کے اندر6ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو عالم اسلام کا ایٹمی قوتی ملک بنا کر مسلمان ممالک کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ عظم الشان تقریب سے مسلم لیگ ن ضلع باغ کے صدر سردار مشتاق نیئر نے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے راجہ عبدالحفیظ کفل گڑوی،راجہ سعید انقلابی،کیپٹن سلیم اقبال،راجہ خورشید عالم،سردار محمود حیات،حاجی عبدالحکیم،سردار جاوید خان ایڈووکیٹ،سردار صادق خان،ملک آفتاب،ڈاکٹر سلیم منہاس،راجہ زوالفقار ایڈووکیٹ،راجہ ہارون،راجہ اختر،صدیق اعوان،سردار قیوم بیگ،ڈاکٹر لیاقت گردیزی،سردار عاشق خان،اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور اس وقت پاکستان کو محاشی اقتصادی کا حامل ملک بنایا پاکستان کے اندر دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور سی پیک منصوبہ کے زریعے پاکستان کومحاشی طور پر ترقی یافتہ ملک کی صف میں شامل کیا انہوں نے افواج پاکستان کے سپہ سالار اور جوانوں کی انتھک محنت سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی پوری ٹیم کو بھی اس موقع پر خراج تحسین پیش کیا جن کی انتھک کاوشوں اور محنت کے باعث پاکستان ایٹمی قوت بنا۔