یوٹیلٹی سٹورریڑہ پر سستا رمضان پیکج کا آغاز کردیا گیا

اتوار 28 مئی 2017 16:50

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) یوٹیلٹی سٹورریڑہ پر سستا رمضان پیکج کا آغاز کردیا گیا اشیا خرودونو ش کی وہ تمام چیزیں جن پر حکومت پاکستان نے رمضان پیکج دے رکھا ہے اس پر عوام کو سستی اشیاء دی جا رہی ہیں جن میں آٹا،چینی،چاول،گھی،آئل،چائے ،دالیں شامل ہیں رمضان پیکج کے اوپن ہوتے ہی لوگوں کا رش بڑھنے لگا عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس موقع پر انچارج یوٹیلٹی سٹور سخی محمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی پالیسی کے عین مطابق لوگوں کو رمضان میں سستی اشیاء فروخت کر رہے ہیں تاکہ غریب لوگوں کو رمضان کے بابرکت مہینے میں اشیاء خرونوش مناسب ریٹس پر مل سکیں ۔