کوٹلی‘ایڈمنسٹریٹربلدیہ کی طرف سے سستارمضان بازارکاافتتاح،اشیائے خردونوش انتہائی سستے ریٹس پرملنے لگیں،عوام میںخوشی کی

سستارمضان بازارسے شہریوںکوبہت ساریلیف ملے گااورسستے رمضان بازارسے عام غریب آدمی بھی پھل فروٹ آسانی سے خریدسکے گا

جمعہ 2 جون 2017 14:51

کوٹلی‘ایڈمنسٹریٹربلدیہ کی طرف سے سستارمضان بازارکاافتتاح،اشیائے ..
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی طرف سے سستارمضان بازارکاافتتاح،اشیائے خردونوش انتہائی سستے ریٹس پرملنے لگیں،عوام میںخوشی کی لہر،عام مارکیٹ کی نسبت یہاں سستارمضان بازارمیںاشیائے کی قیمتیں مناسب ہیںشہریوںکی گفتگواوربلدیہ کوٹلی کوخراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودنے آج سستارمضان بازارکاافتتاح کردیاسستا رمضان بازارمیںاشیائے خردونوش پھل،فروٹ،سبزیاں،گوشت ،آٹا،دالیںچاول ،چینی پتی،گھی ودیگرضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیںانتہائی مناسب قیمتوںپرفروخت ہورہی ہیںایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی طرف سے اس بات کویقینی بنایاگیاہے کہ سستارمضان بازارمیںانتہائی مناسب،صاف شفاف، تازہ اور بہترین اشیاء کی فروخت کویقینی بنایاگیاہے سستا بازارمیںلگنے والی تمام اشیاء عام مارکیٹ اوربازاروںکی نسبت انتہائی مناسب قیمت پردستیاب ہیںاس حوالے سے جب عام شہریوں سے پوچھاگیاتوانہوںنے اس بات پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی طرف سے لگائے سستارمضان بازارمیںچیزیں انتہائی مناسب ، معیاری اورتازہ مل رہی ہیںیہاںسے ملنے والی سبزیاں،فروٹ،گوشت تازہ اورعام مارکیٹ کی قیمت سے سستا ہے سستارمضان بازارلگائے جانے پرشہریوںعوام علاقہ بالخصوص خواتین نے انتہائی خوشی اورمسرت کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودنے کہاکہ سستارمضان بازارمیںعوام کی سہولت اورآسانی کاہرطرح سے خیال رکھاجائے گااوراس بات کویقینی بنایاجائے گاکہ سستارمضان بازارمیںہرچیز تازہ،فریش،بہترین،سستی،صاف شفاف اورمعیاری ہو،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودنے کہاکہ سستارمضان بازارسے شہریوںکوبہت ساریلیف ملے گااورسستے رمضان بازارسے عام غریب آدمی بھی پھل فروٹ آسانی سے خریدسکے گا۔

متعلقہ عنوان :