وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر ضلع باغ میں301سکیموں کا کام جاری

اتوار 4 جون 2017 16:00

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر ضلع باغ میں301سکیموں کا کام جاری ہے جن میں سی2 سو سے زائد سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں عوامی نمائندے پریس کے لوگ الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو ان سکیموں کے معائینہ کی دعوت دی جاتی ہے باغ کے تینوں حلقوں میں وزیر اعظم کمیونٹی انفرا سٹریکچر سروس پروگرام کے تحت جگہ جگہ کام جاری ہیں جن میں رابطہ سڑکوں کی نکاسی پی سی سی اور واٹڑ ٹینکوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی سکیموں کے پائپوں کی فراہمی سمیت 650 سے زائد چھوٹی بڑی سکیمیں مکمل ہو رہی ہیں اور تمام سکیموں پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ضلع باغ کے ترجمان سردار مسعود اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع باغ میں 20 جون تک 6سو سے زائد چھوٹی بڑی ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونگی انہوں نے کہا کہ اس ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ویژن اور سوچ کے مطابق کمیونٹی انفراسٹریکچر سروس پروگرام کو اس کی روح کے مطابق مکمل کروا رہے ہیں اور جو مانٹرنگ سسٹم اس میں لانچ ہے اس کے تحت کوئی بھی شخص کسی بھی پراجیکٹس کی مانٹرنگ کرسکتا ہے اور معلومات لے سکتا ہے فیس بک ،اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی جگہ سے ان پراجیکٹس کی تصاویر دستیاب ہیں ہم نے ان کمیونٹی انفراسٹریکچر کے تمام پراجیکٹس کو مکمل کر کے ان کی تصاویر سوشل میڈیا کے زریعے عوام تک پہنچاتے ہیں تاکہ شفافیت نظر آئے سردار مسعود اقبال نے کہا کہکسی بھی سیاسی کارکن یا سیاسی رہنما کی طرف سے کوئی دنائو نہیں ہے بلکہ سیاسی کارکنان اور عوامی نمائندگان خود ان پراجیکٹس کی نگرانی کر رہے ہیں ہم 10جون تک حلقہ وسطی باغ کو مکمل کر کی20جون تک دیگر دونوں حلقوں میں بھی سکیمیں مکمل کروائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع باغ کے تمام دہیات میں اس وقت وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر سروس پروگرام کے سکیموں کے کام جاری ہیں اور ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر محمود الحسن ڈائریکٹر جنرل سردار نصرت عزیز پراجیکٹس ڈائریکٹر بابر منہاس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ایک باوقار محکمہ بنایا ہے۔