گرمی میںشدت،برف اور پانی کی مانگ میں اضافہ

جمعرات 8 جون 2017 15:33

گرمی میںشدت،برف اور پانی کی مانگ میں اضافہ
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) سرگودھا اور گردونواح میں گرمی بڑھنے سے برف اور پانی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ۔اس سلسلہ میں برف اور پانی فروخت کرنے والی دوکانوںپر رش دیکھنے میںآیا۔ کارخانہ مالکان نے برف کے بلاکس کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ اس کے باوجود برف کی مانگ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

برف فروشوں کا کہنا ہے کہ کارخانہ مالکان نے پول کرکے برف دیگر اضلاع کو فروخت کرنا شروع کردی ہے جس کی وجہ سے سرگودھا اور گردونواح میں برف کی قلت کا عوام کو سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ برف کے بلاک کی قیمت میں 100 سے 150 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگر گرمی کی شدت اسی طرح برقرار رہی تو برف کے بلاکس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :