کپواڑہ میں دو اور کشمیری نوجوان شہیدکردیئے گئے ، شوپیاں میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی

جمعرات 8 جون 2017 15:51

کپواڑہ میں دو اور کشمیری نوجوان شہیدکردیئے گئے ، شوپیاں میں دوسرے روز ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نوگام میں ایک فوجی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا ۔ ایک بھارتی فوجی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ نوگام میں ایک کارروائی کے دوران دو عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے ۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی ۔اس سے قبل بدھ کوبھارتی فوجیوںنے ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں ایک پر تشدد کارروائی کے دوران چار نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔ادھر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں میں بارہویں جماعت کے طالب علم عادل فاروق ماگر ے کی شہادت پرآج مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے ۔

(جاری ہے)

شوپیاں قصبے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں ۔

علاقے میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکو تعینات کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوںنے منگل کی شام ضلع کے علاقے Ganawporaمیں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کر کے کشمیری طالب علم عادل فاروق ماگرے کو شہید کردیا تھا ۔