کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

شہر میں زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے

جمعرات 8 جون 2017 16:03

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) شہرقائد میں صبح سے ہی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی اوراس کے گرد و نواح میں علی الصبح سے ہی کالے بادلوں کا ڈیرہ ہے تاہم اس دوران بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، جیسے ہی سورج بادلوں کی اوٹ سے نکلتا ہے توشہریوں کو جون کی روایتی گرمی کا احساس بھی دلاتا ہے۔

اسی دوران مختلف علاقوں میں بوندا باندی جب کہ ہلکی بھی ہوئی ہے۔ ہلکی بارش کی وجہ سے سڑکوں پرپھسلن ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کومعمولی نوعیت کے حادثات پیش آئے۔بارش کے نتیجے میں متعدد فیڈرزٹرپ ہوگئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جب کہ تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :