فاروڈ کہوٹہ‘ محمود گلی ٹورسٹ پوائنٹ ، سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ‘پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام محمود گلی ریسٹ ہائوس میں بھینس ، بکریوںکا راج ‘ انتظامیہ کی بے حسی ، سڑک کنارے تعمیر عمارت عدم توجہی کے باعث آج تک مکمل نہ ہو سکی

ہفتہ 10 جون 2017 16:06

فاروڈ کہوٹہ‘ محمود گلی ٹورسٹ پوائنٹ ، سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ..
فاروڈ کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) محمود گلی ٹورسٹ پوائنٹ ، سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ۔ تاہم پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام محمود گلی ریسٹ ہائوس میں بھینس ، بکریوںکا راج ۔ انتظامیہ کی بے حسی ، سڑک کنارے تعمیر عمارت عدم توجہی کے باعث آج تک مکمل نہ ہو سکی ۔ قریب سے گزرنے والے آفیسران بھی منہ موڑ کر ہی گزرتے نظر آتے ہیں۔

اگر ریسٹ ہائوس سے کام نہیں لینا تھا تو غریب عوام کے ٹیکس کے لاکھوں روپے ایسے ہی کیوں روند دیے گے ۔ حویلی کے عوام کا حکومت سے سوال ۔ تفصیلات کے مطابق سیاحتی اعتبار سے آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع حویلی کے پک نک پوائنٹ محمود گلی میں موجود پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام ریسٹ ہائو س خستہ حالی کا شکار ۔ نئی عمارت بھی پرانے قلعے کا منظر پیش کر نے لگی۔

(جاری ہے)

قومی خزانوں کو لاکھوں روپے کی پھکی ۔آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کر رہے ہیں ایسے دعوے تو ہر دن ہی اخبارات کی زینت بنتے دکھائی دیتے ہیں مگر عملی طور پر ان کی قلعی اُس وقت کھل جاتی ہے جب ایسی خوبصورت جگہوں پر موجود ریسٹ ہائوس میں بھینسیں ، بکریاں اور گوبر ہی گوبر دکھائی دے ۔ متعدد بار خبروں میں بھی اِس جانب توجہ مبذول کروانے کی کوششیں کی گئیں مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔ عوام علاقہ نے حکومت آزاد کشمیر ، چیف سیکرٹری، وزیر تعمیرات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اِس جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے عمارت مکمل کروائیں تا کہ سیاحوں کو سہولیات کیساتھ کیساتھ ریاست کی انکم میں بھی اضافہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :