رمضان المبارک میں جعلی مشروبات کی فروخت کا دھندہ عروج پر

ہفتہ 10 جون 2017 16:06

رمضان المبارک میں جعلی مشروبات کی فروخت کا دھندہ عروج پر
فاروڈ کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) رمضان المبارک میں جعلی مشروبات کی فروخت کا دھندہ عروج پر ۔ شہر بھر میں ملنے والے مشروبات راولپنڈی سے دو نمبر کمپنیوں کا مال شہر میں لایا جاتا ہے۔ جس کیلئے نہ تو کوئی چیکنگ کا نظام موجود ہے ۔

(جاری ہے)

کوئی پوچھنے والا نہیں ، چھان بین کا نظام نہ ہونے کے باعث جعلی ، مکرو دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے ، دو نمبر کمپنیوں کا بد بو دار کھلا اچار سر عام فروخت کیا جا رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کا حکم دیں اور شہر بھر میں موجود ایسے سٹورز اور دُکھانیں بند کروائیں جائیں جو بھی اِس طرح کے مشروبات اور ناقص اشیاء خودونوش کے فروخت میں ملوث پائے جائیں۔ ایسے افراد کیخلاف ایکٹ کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :