برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں کشمیری تارکین وطن کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن بیرسٹر عمران چوہدری کو برطانیہ میں ممبر آف پارلیمنٹ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

سابق صدر چیمبر آف کامر س ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 11 جون 2017 15:20

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) سابق صدر چیمبر آف کامر س ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں کشمیری تارکین وطن کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن بیرسٹر عمران چوہدری کو برطانیہ میں ممبر آف پارلیمنٹ بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح اپنے ملک و علاقے کا نام روشن کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر عمران چوہدری کا ممبر آف پارلیمنٹ برطانیہ بننا ان کی کاشوں کا نتیجہ ہے ، تارکین وطن ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں تارکین وطن جہاں ملکی ترقی میں اہم کردا ر ادا کر رہے ہیں وہیں ملک کا نام روشن کرنے میں پیش پیش ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بیرسٹر عمران چوہدری کو برطانیہ میں ممبر پارلیمنٹ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے تارکین وطن برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کی آواز کو بلند کریں اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کریں ۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر عمران چوہدری کا وطن آمد پر میرپور میں فقید المثال استقبال کیا جا ئیگا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔