رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں دارلحکومت میں چار روزہ محفل سماع منعقد کی جائیں گی

اتوار 11 جون 2017 23:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں دارلحکومت میں چار روزہ محفل سماع منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان کے نامور قوال تنویر سلامت اور حمد و نعت کے ساتھ عارفانہ کلام پیش کریں گے،کشمیر کلچرل بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس محفل سماع کا باقاعدہ افتتاح کشمیر کلچرل بورڈ کے چیف کنٹرولر جنرل سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کریں گے،13جون سے 16 جون تک محفل سماع رات گیارہ بجے سے دو بجے تک روزانہ منعقد ہوگی،جس میں وزرائے کرام معزز ممبران اسمبلی ، مشیران سیاسی و سماجی مذہبی ،وکلاء،تاجر ،طلباء ،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے زعماء شرکت کریں گے،جبکہ اختتامی اجتماع میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا، یہ بات کشمیرکلچرل بورڈ کے بانی چیف آرگنائزر سید علی اصغر معصوم نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں کو محفل سماع کی ایمان افروس تقریبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کی،چار روزہ محفل سماع کی تیاریوں و انتظامات کیلئے کشمیر کلچرل بورڈ کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر راجہ محمد عارف خان چیف پیٹرن انچیف سردار محمد صدیق خان مرکزی منتظم شوکت جاوید چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر نثار الرحمان عباسی ، سینئر وائس چئیرمین اشفاق ترین،نگران اعلیٰ خواجہ فاروق قادری ، منتظم اعلیٰ بورڈ خواجہ شفیق احمد، چیف میڈیا ایڈوائزر ظہیر احمد جگوال ،سیکرٹری مالیات غلام رضا کاظمی، چیف ایڈوائزر جنرل امتیاز احمد مغل سمیت بورڈ کے عہدیداروں نے کمیٹیاں تشکیل دے کر رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :