جامعہ کشمیر میں وائس چانسلر کی عدم تعیناتی‘ سارا نظام مفلوج ہو کررہ گیا

ادارہ کاسربراہ نہ ہو نے باعث معاملات جمود کا شکار ‘پینل میں شامل ایک امیدوار کی دوسری یونیورسٹی میں تعیناتی ہو چکی ہے سابق وسی کی اہلیت مشکوک ہے‘ ڈاکٹر نثار ہمدانی تجربہ کارہیں‘ جامعہ کی ترقی کیلئے انھیں تعینات کیا جائے‘ طلبہ کا پرزور مطالبہ

اتوار 11 جون 2017 23:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی عدم تعیناتی کے باعث تمام نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔جامعہ کشمیر کے طلبہ نے متفقہ طور پرحکومت سے جامعہ میں وائس چانسلر کی جلد تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔جامعہ کشمیر کے طلبہ نے ایک سروے کے دوران بتایا کہ جامعہ میں سربراہ (وائس چانسلر) تعینات نہ ہو نے کے باعث ادارہ کے معاملات جمود کا شکار ہو چکے ہیں۔

طلبہ نے بتایا کہ حکومت کو وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے تین پروفیسرز کا پینل بھیجا گیا تھا ان میں سے پروفیسر کلیم عباسی ہری پو ر یونیورسٹی میں تعینات ہو چکے ہیں۔ جبکہ سابق وائس چانسلر پروفیسر دلنواز گردیزی کیخلاف انکوائری چل رہی ہے جو کسی بھی صور ت دوبارہ وائس چانسلر تعیناتی کے اہل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پینل میں شامل تیسرانام پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی ہے جو میرٹ پر بھی آتے ہیں ۔

وہی جامعہ کے سرابرہ تعینات ہو نے کیلئے موزوں ترین شخصیت ہیں۔ جب طلبہ سے پوچھا گیا کہ آخر پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی ہی کو کیوں تعینات کیا جائے تو طلبہ کی اکثریت نے جامعہ میں ماضی کے اہم کارناموں کا ذکر تے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی سینئر ترین ‘ تجربہ کار ہیں۔ انہوں نے ایک شعبہ کے ڈین ہو تے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف کشمیر سٹڈیز کو مکمل ویژن کیساتھ بہترین نصاب دیا۔

جامعہ میں صرف نام کی’’ کشمیریات ‘‘نہیں بنائی گئی بلکہ اس کو مکمل سوشل سانئس کی ڈگری کا درجہ دیا گیا۔ان کا صرف یہ ایک احسان اور کارنامہ ہی کافی ہے۔ جامعہ کا یہ انسٹیٹیوٹ بہترین طریقے سے چل رہا ہے۔ اس کے فارغ التحصیل سکالرز نہ صرف جامعہ کے اندر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں بلکہ دیگر جامعات اور محکمہ جات میں بھی ریاست کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی نے شعبہ اکنامکس کو عروج پر پہنچایا ۔ طلبہ کا کہنا تھاکہ وہ بہترین معلم ہو نے کیساتھ ساتھ ایک زبردست منتظم و پالیسی ساز بھی ہیں۔ موصوف کی تعیناتی سے یونیورسٹی تمام شعبوں میں ترقی کرے گی۔ طلبہ کو بڑے پراجیکٹس ملیں گے۔ جامعہ ایچ ای سی کی رینکنگ میں بھی مزید بہتر ہو گی۔ طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب وقت ضائع کیے بغیر پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی کو جامعہ کشمیر کا وائس چانسلر تعینات کیا جائے تاکہ جامعہ میں جمود کا شکار معاملات درست ہو ں اور طلبہ میں پائی جانیوالی بے چینی بھی دور ہو ۔

متعلقہ عنوان :