ممکنہ سیلاب کے پیش نظر چیف انجینئر سکھر کیجانب سے فلڈ ایمرجنسی اٖفسران اور فوکل پرسنزکی تقرری

منگل 13 جون 2017 23:39

سکھر۔13جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) ممکنہ سیلاب کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیف انجینئر ایریگیشن سکھر بھائی خان لاکھو نے رابطے کے لئے فلڈ ایمرجنسی افسران اور فوکل پرسنزکی تقرری کی ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق لیفٹ بینک ریجن کے لیئے ایگزیکیوٹو انجینئر بیراج ڈویزن سکھر خورشید احمد کھو کر کو فلڈ ایمرجنسی افسر مقرر کیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ انجینئریگیولیشن سب ڈویزن سکھر زاھد حسین مغل کو فلڈ لیزان افسر اور انچارج کنٹرول روم بیراج ڈویزن سکھر عبدالعزیز سومرو کو اسٹنٹ فیلڈ لیزان افسر مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکیوٹو انجینئربیراج ڈویزن سکھر خورشید احمد کھوکر کو سکھر ، ایگزیکیوٹو انجینئرایریگیشن ویسٹ ڈویزن خیرپور سید فیاض حسین شاہ کو ضلع خیرپور ، ایگزیکیوٹو انجینئرروھڑی ڈویزن کنڈیارو نیا ز حسین میمن کو ضلع نوشھرو فیروز، ایگزیکیوٹو انجینئرروھڑی ڈویزن مورو عبدالحمید پنھور کو ضلع بینظیر آباد ، دادو ڈویزن شھید بینظیر آباد کے ایگزیکیوٹو انجینئرسید فیاض حسین شاہ کو ضلع شہید بینظیر آباد جبکہ ایگزیکیوٹو انجینئرھالا ڈویزن ھالا شعیب احمد سموں کو ضلع حیدر آباد کے لیئے سیلاب کی ھنگامی صورتحال کے متعلق فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :