ملک کے مختلف حصوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

بدھ 14 جون 2017 18:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور سبی ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کیبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: ٹوبہ ٹیک سنگھ 16، ڈی جی خان 07، ساہیوال، چکوال 03، نوپورتھل 02 ، کشمیر: راولاکوٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 48، نوکنڈی، دالبندین، لاڑکانہ، دادو، نورپورتھل 47، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، بھکر 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :