اگلے ہفتے سوموار سے جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 16 جون 2017 22:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) اگلے ہفتے سوموار سے جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان،بہاولپور، کوہاٹ، ژوب ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ، مکران کیساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سندھ، مکران کیساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گوجرانوالہ اور ہزارہ ڈویژن بعض مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: سیالکوٹ (ائیرپورٹ05، سٹی04)، گوجرانوالہ04، گجرات01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :