پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ‘عید کے بعد پی ٹی آئی کشمیر کے تنظیمی امور مکمل کیے جائیں گے ‘ ہماری عوامی رابطہ مہم افطار ڈنر کے موقع پر جاری ہے ‘عید کے بعد ہم اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے‘موجودہ حکومت پورے آزاد کشمیر میں عوامی مسائل کوتسلسل سے نظر انداز کیے ہوئے ہے اور تمام فنڈز کی آپس میں بندر بانٹ کی جارہی ہے
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا افطار ڈنر جلسہ سے خطاب
ہفتہ 17 جون 2017 16:58
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاںجنڈالی (تراڑکھل)میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پرایک جلسہ سے بطو مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرجلسہ کی صدارت پی ٹی آئی کشمیر گلف کے صدر سردار ندیم آزاد نے کی جبکہ افطار ڈنر سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل سردار امتیاز خان ،سابق امیدوار اسمبلی سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ،سردار صابر ایڈووکیٹ،رابعہ خان،سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ آف منگ،یوتھ کے رضوان، احتشام اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے امریکہ ،یورپ اور برطانیہ کے دورے کے بعدواپس آتے ہی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا کیونکہ ہم لوگوں کو مفاد پرست ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں سب سے بڑی عوام قوت بن چکی ہے اور ہم عوام کو کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔جہاں میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے لئے کوشاں ہوں وہاں پر آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہا ہوں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر گلف کے صدر سردار ندیم آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی ڈیڑھ کروڑ کشمیر ی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر اٹھانے کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم انکی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جس طرح اب تنظیمی امور کی تکمیل کا مرحلہ آیا ہے ہم گلف کے ساتھ ساتھ تراڑکھل اور ہجیرہ میں بھی پارٹی کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.