مرکزی سیرت کمیٹی نے لیلة القدر کے حوالہ سے شیڈول جاری کردیا

مظفر آباد شہر ومضافات کی تمام مساجد اور خانقاہوںمیں روح پرور اجتماعات ہوںگے

اتوار 18 جون 2017 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) مرکزی سیرت کمیٹی نے لیلة القدر کے حوالہ سے شیڈول جاری کردیا‘شہرومضافات کی تمام مساجد اور خانقاہوںمیں روح پرور اجتماعات ہوںگے جبکہ حسب سابق سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں ستائیسویں شب کو منعقدہوگا۔خواتین کیلئے خصوصی باپردہ انتظامات کئے جائیں گے۔

مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میںختم قرآن کریم ،محفل حسن قرات، محفل میلادالنبیؐ ،اجتماعی صلوٰة التسبیح، محفل ذکراوراجتماعی دعا کاانعقادکیاجائے گاجس میں ملک کے نامور قراء نعت خواںحضرات اور جیدعلماء کرام خصوصی طورپر شرکت کریںگے۔مرکزی سیرت کمیٹی نے اس حوالہ سے تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ شہر کی دیگر مساجد میں بی تکمیل قرآن کے حوالہ سے اجتماعات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمدسفیررضاکی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ مرکزی سیرت کمیٹی نے حسب سابق امسال بھی ستائیسویں شب کے حوالہ سے اجتماعات کے حوالہ سے شیدول جاری کردیاہے جس کے مطابق شہرومضافات کی تمام چھوٹی بڑی مساجد اور خانقاہوںمیں اجتماعات ہوںگے جبکہ حسب سابق سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں منعقدہوگا۔

مرکزی عیدگاہ مین منعقدہ اجتماع میں خواتین کیلئے خصوصی باپردہ انتظامات کئے جائیں گے۔ مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں منعقدہ اجتماع میں رات ساڑھے دس سے گیارہ بجے تک حفاظ کرام کی دستار بندی،ختم قرآن کریم کی تقریب،رات گیارہ سے بارہ بجے تک محفل حسن قرات، محفل میلادالنبیؐ ،رات ایک سے دوبجے تک اجتماعی صلوٰة التسبیح، محفل ذکراوراجتماعی دعا کاانعقادکیاجائے گا۔اس عظیم الشان اجتماع میں ملک کے نامور قراء نعت خواںحضرات اور جیدعلماء کرام خصوصی طورپر شرکت کریںگے۔اجتماع کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔