ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ان ایکشن‘گرانفروشوں کیخلاف اتوار کے روز بھی کریک ڈائون جاری رہا ‘9گرفتار‘ متعدد کو جرمانے

عوام تعاون کرے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرینگے‘ شکیل گیلانی کی گفتگو

اتوار 18 جون 2017 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ان ایکشن، میڈیا اور عوامی شکایت پر گرانفروشوں کے خلاف اتوار کے روز بھی کریک ڈائون، نوگرفتار، متعدد کو جرمانے ، عوام تعاون کرے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرینگے۔ شکیل گیلانی کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شکیل گیلانی، مجسٹریٹ بلدیہ سید سجاد شاہ، عاصم خالد اعوان، ندیم میر،فراز اعوان، بشیر میر نے پولیس نفری کے ہمراہ بیلہ نور شاہ، بینک روڈ، پلیٹ ، لوئر پلیٹ، گلشن کالونی ، اپر اڈہ کا دورہ کیا جہاں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نو گرانفروش گرفتار کروا لیئے جبکہ متعدد کو جرمانے اور وارننگ بھی جاری کی گئی۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شکیل گیلانی نے میڈیا اور عوامی حلقوں کا شکریہ ادا کیا جو شکایات کرتے ہیں کارروائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے ازالہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عملہ اپنے فرائض بطریق احسن انجام دے رہا ہے جہاں کہیں بھی شکایت ہوتی ہے فی الفور ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ جاتے ہیں۔ انہوںنے اس موقع پر شہریوں سے گزارش کی کہ وہ درست معلومات فراہم کریں شکایت کا ازالہ ہماری ذمہ داری ہے۔