امریکہ میں مسجد کے باہر سے اغوا ہونے والی مسلمان لڑکی قتل
مسجد میں آخری عشرے کی عبادت کے لیے جمع ہونے والے مسلمانوں میں لڑکی کے قتل کے بعد غم و غصے کی لہر دوڑ گئی آن لائن فنڈز اکھٹا کرنے والے ادارے نے متاثرہ خاندان کیلئے 61 ہزار 6 سو 6 ڈالر تک رقم جمع کرلی
پیر 19 جون 2017 18:08
(جاری ہے)
لڑکی کے دوست جو کار سوار کے حملہ کرنے کے بعد منتشر ہوگئے تھے، نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد سے لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی جسے علاقے میں کافی دیر تک تلاش کیا گیا لیکن بعد ازاں اسٹیرلنگ کے ایک تالاب سے اس لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔
اسرا چاکر نامی ایک لڑکی نے بتایا کہ ایک شخص اپنی گاڑی سے باہر آیا اور اس نے بیس بال بیٹ سے لڑکی کو پیٹنا شروع کردیا، مذکورہ لڑکی نے فیس بک پر بتایا تھا کہ وہ مقتولہ کے اہلخانہ کی قریبی دوست ہے۔مذکورہ لاپتہ مسلمان لڑکی کی تلاش کے دوران مقامی پولیس نے ایک کار سوار کو علاقے میں مشتبہ انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے پایا جسے گرفتار کر لیا گیا اور جس کی شناخت 22 سالہ ڈراون مارٹینز ٹوریس کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے قتل کے الزام میں ٹوریس کے خلاف قتل کے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔مقامی پولیس کی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکی پر حملہ، کار سوار اور مسلمان لڑکیوں کے درمیان تنازع کا نتیجہ ہے جبکہ اس معاملے میں نفرت کے عنصر کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔پولیس حکام کا کہناتھا کہ لڑکی کی شناخت اور اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔دوسری جانب آن لائن فنڈز اکھٹا کرنے والے ایک ادارے نے متاثرہ خاندان کے لیے 61 ہزار 6 سو 6 ڈالر تک رقم جمع کرلی۔یاد رہے کہ امریکی اسلامی تعلقات کونسل نے گذشتہ ماہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکا میں مسلمانوں سے نفرت پر مبنی واقعات میں 57 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں مسلمانوں پر حملوں کے 1 ہزار 4 سو 9 واقعات پیش آئے تھے جو اگلے سال 2016 میں بڑھ کر 2 ہزار 2 سو 13 ہوگئے تھے۔کونسل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف تعصب کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ان واقعات میں اضافے کی اصل وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان پناہ گزینوں کے خلاف پالیسی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.