صدر آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں وکلاء ، صحافیوں اور عمائدین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر

ہر سال بجٹ پیشگی کے دوران تمام ارکان اسمبلی کے اعزاز میں صدر ریاست کی جانب سے استقبالیہ روایت ہی ہے، سردار محمد مسعود خان آزاد کشمیر کی تاریخ میں تعمیر و ترقی کے حوالے یہ سب سے بڑا بجٹ ہے۔ جس سے نہ صرف آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب آئے گا، صدر

منگل 20 جون 2017 19:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان ریاست کی پارلیمانی جماعتوں وکلاء ، صحافیوں اور عمائدین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ جس میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ، ڈپٹی سپیکر سردار فاروق طاہر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق وزراء کرام ، ڈاکٹر نجیب نقی ، محترمہ نورین عارف، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین ، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی، سینئر مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار خان بہادر خان وزراء چوہدری محمد سعید ، مشتاق منہاس ، چوہدری محمد عزیز ، سید شوکت علی شاہ ، ارکان اسمبلی راجہ محمد صدیق ، چوہدری محمد اسماعیل، سید علی رضا بخاری ، چوہدری شہزاد محمود، ڈاکٹر مصطفی بشیر ، نسیمہ وانی، فائزہ احسن ، چوہدری رخسار، چوہدری یاسین گلشن، چوہدری محمد اسحاق، سحرش قمر ، کرنل وقار احمد نور، چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر، انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر بشیر میمن، رکن کشمیر کونسل سردار صغیر چغتائی، وکلاء حضرات ، خواتین سیاسی رہنمائوں اور صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بجٹ پیشگی کے دوران تمام ارکان اسمبلی کے اعزاز میں صدر ریاست کی جانب سے استقبالیہ روایت ہی ہے۔ جسے ہم نے جاری رکھا ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں تعمیر و ترقی کے حوالے یہ سب سے بڑا بجٹ ہے۔ جس سے نہ صرف آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 23ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو مستعدی اور بہتر انداز میں خرچ کرنا آزاد کشمیر کی بیوروکریسی کا بڑا امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کو دیانتداری اور دانشمندی سے خرچ کیا گیا تو آزاد کشمیر میں عالمی معیار کے مطابق سڑکیں اور تعلیمی ادارے بن سکیں گے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے تعلیم صحت سیر و سیاحت ، ہائیڈرو پاور جنریشن ، مواصلات اور معدنیات کی ترقی کے لیے جامعہ حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہ یہ ریاست ہم سب کی ہے۔ اس کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں کرنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 23ارب روپے ریاست کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہونگے۔

اور تعمیر ہونے والی سڑکوں اور دیگر سہولیات سے تمام جماعتوں کے لوگ بلا تفریق مستفید ہونگے۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں تعمیر و ترقی کے حوالے سے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ تعمیر و ترقی میں کسی جماعت کا رکاوٹ بننا دراصل عوام دشمنی کے مترادف ہوگا۔ اس موقع پر موجود سیاسی قائدین نے صدر آزاد کشمیر کی جانب سے تمام سیاسی پارلیمانی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اسطرح کی دعوت سے سیاسی فضا پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا

متعلقہ عنوان :