اسلام آبادسمیت گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 22 جون 2017 14:50

اسلام آبادسمیت گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی، سمیت بالائی پنجاب، ہزارہ ،مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،کشمیر ، ہزارہ، پشاور، کوئٹہ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارشگوجرانولہ 57 میں، نورپورتھل 53، اور استور میں04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 46، تربت، پنجگور 44، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور ، ڈی جی خان، ہزارہ ،مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :